Ultimate magazine theme for WordPress.

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی صدارت میں ڈی آئی جی جیلز ملتان ریجن کے آفس میں آج اعلی سطحی اجلاس

371

 آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی صدارت میں ڈی آئی جی جیلز ملتان ریجن کے آفس میں آج اعلی سطحی اجلاس منعقد
نکاتی ایجنڈا زیر بحث آیا۔
میٹنگ کا مقصد جیلز کے تمام امور میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا تھا۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نےسپرنٹنڈنٹس جیلز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جیل ضابطہ کے برعکس کسی بھی اسیر کے ساتھ غیر مساوی سلوک نہ ہو،اسیران کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور
بد عنوان عناصر کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔انھوں نے کہا کہ تمام تر اقدامات کی تفصیلی رپورٹ 15روز کی بنیاد پر متعلقہ ریجنل آفس کو ارسال کی جائے،حکم عدولی کرنے والوں کے خلاف سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
قبل ازیں ڈی آئی جی جیلز ملتان وڈی جی خان ریجن اور ڈی آئی جی جیلز بہاولپور ریجن نے اپنے اپنے ریجنز سے متعلق آئی جی جیل خانہ جات کو بریف کیا۔
اجلاس میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان وڈی جی خان ریجن محسن رفیق چوہدری،ڈی آئی جی جیل خانہ جات بہاولپور ریجن رانا عبدالرؤف کے علاوہ ملتان،مظفر گڑھ،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور،راجن پور،رحیم یار خان،بہاولنگر،لودھراں اور شجاع آباد اضلاع کے جیل سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی۔